بلوچستان:پاک ایران سرحد چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، لانس نائیک شہید


بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز کے پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ پاک فوج کے لانس نائیک شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں نے  بلوچستان میں عبدوئی سیکٹرمیں پاک ایران سرحدچوکی پرحملہ کیا۔عبدوئی سیکٹرمیں فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ظہیر احمد شہید  ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں شہید  ہونے والے لانس نائیک ظہیر کا تعلق نوشکی سے ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

 


متعلقہ خبریں