کراچی: ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ شہر کو اون کررہی ہیں۔
ہم کے ڈراموں میں پاکستان دنیا بھر کو دکھتا ہے، درید قریشی
ہم نیوز کے مطابق کراچی گرین میراتھن کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی نے بھی خطاب کیا۔
’ہم‘ انٹرٹینمنٹ نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی آواز ہے،مومنہ درید
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر کہا کہ لوگ اب کراچی اور ساحل کا رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساحل تک کے انفراسٹرکچر کو ٹھیک کیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو دوبارہ سرسبز بنانے کے لیے ہم نے کوشش شروع کی ہے۔
کلچر اور آرٹ کے ذریعے ملک کا سافٹ امیج پیش کیا جا سکتا ہے، سلطانہ صدیقی
انہوں نے کہا کہ میراتھن کا آئیڈیا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو دیا تو انہوں نے فوراً ہاں کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ایونٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب ہمارے سب سے بڑے سپورٹر ہیں۔
اب میڈیا اور قلم کے ذریعے جنگ لڑی جائے گی، سلطانہ صدیقی
واضح رہے کہ کراچی گرین میرا تھن کے 10 کلو میٹر کے ٹریک پر جیتنے والے کو 75 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا جب کہ 5 کلومیٹر کے ٹریک پر جتنے والے امیدوار کو 50 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔
صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کا ایس آئی یو ٹی کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ہم نیوز کے مطابق کراچی گرین میراتھن میں حصہ لینے والی خواتین اور مردوں کے لیے یکساں انعام رکھا گیا ہے۔