عوام عمران خان کے ساتھ نہیں، وزیراعظم رہنے کا حق نہیں: بلاول

بلاول بھٹو نے ملک بھر میں طلبہ تنظیموں کی بحالی کا مطالبہ کردیا

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں۔

بجلی مہنگی کر کے عمران خان عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ عوام نے ملک بھر میں مظاہرے کر کے حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ نہیں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عوامی حمایت کے بغیر وزیراعظم رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

تین سے چار ماہ کے دوران قیمتوں میں کمی آجائے گی، شوکت ترین

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں پر پی پی پی کی مقامی تنظیموں اور جیالوں کا بھی شکرگزار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف عوامی مظاہرے حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے واضح طور پر کہا کہ آئی ایم ایف کے اشاروں پر مہنگائی میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مہنگائی نے میرا بھی بیڑہ غرق کر دیا، فواد چودھری مان گئے

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام پورے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں جب کہ کچھ مقامات پر احتجاجی دھرنے بھی دیے گئے ہیں۔ مظاہرین سے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا ہے۔


متعلقہ خبریں