وکی کوشال کترینہ کیف سے کتنے چھوٹے ہیں؟


بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر وکی کوشال سے پانچ سال بڑی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھوم تھری کی ہیروئن کترینہ کیف کی عمر 38 سال ہے جب کہ وکی کوشل 33 سال کے ہیں۔

کترینہ اور وکی کی شادی، مہمانوں کو انٹری کوڈز دیے جائیں گے

خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں اب کچھ ہی دن رہ گئے ہے لیکن ابھی تک اس کی تصدیق دونوں میں سے کسی نے نہیں کی، تاہم دونوں خاندان پوری تیاری کے ساتھ راججستھان میں شادی کے وینیو پر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

کترینہ کی شادی کی تیاریوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں سب سے دلچسپ راجستھان وینیو پر کھڑے سیکورٹی گارڈز کی تصاویر ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور کترینہ کے پرانے دوست سلمان خان کے گارڈز کے ہیں۔

واضح رہے کہ راجستھان کے ضلع سوائی مادھو پور میں واقع سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں نو دسمبر کو بالی ووڈ اسٹارز وکی کوشل اور کترینہ کیف  کی شادی کی تقریب ہوگی۔

شادی کی تقریبات 7 دسمبر سے 10 دسمبر تک جاری رہیں گی جن کے لیے سیکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں