این اے133: کم ٹرن آؤٹ سے ثابت ہو گیا کہ عوام نے ضمنی انتخاب مسترد کردیا، جمشید اقبال

این اے133: کم ٹرن آؤٹ سے ثابت ہو گیا کہ عوام نے ضمنی انتخاب مسترد کردیا، جمشید اقبال

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ این اے 133 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے انتہائی کم ٹرن آوٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخاب کو مسترد کردیا ہے۔

لاہور: این اے 133میں ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ٹرن آوٹ انتہائی کم ہونے سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

جمشید اقبال چیمہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کو میدان سے باہر کرنے پرعوام نے احتجاجاً ووٹ کاسٹ نہیں کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعت کی شمولیت کے بغیر ضمنی انتخاب کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 133 کے عوام نے دونوں جماعتوں کو مسترد کردیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ عہدے سے مستعفی

پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عوام نے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رہ کر دونوں جماعتوں کی نوٹوں کی چمک کو مسترد کر دیا۔


متعلقہ خبریں