جھنگ: اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا


جھنگ: پنجاب کے ضلع جھنگ میں اسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

جھنگ پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ پر چنیوٹ کے علاقے تھانہ لنگرانہ کی حدود میں فائرنگ کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر پر فائرنگ ان کے رشتہ داروں نے تلخ کلامی کے بعد کی اور وہ گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کے پی آر او حملے میں زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ لنگرانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے گئے۔


متعلقہ خبریں