کراچی: جھگیوں میں آگ لگی نہیں ، لگائی گئی، پولیس


کراچی میں 20 نومبر کو تین ہٹی جھگیوں میں آگ لگنے کے واقعے میں دوران تحقیقات جھگیوں کو آگ لگائے جانے کا انکشاف ہواہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس نے آگ لگانے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ملزم فہد کے تین ساتھی کیول ، وجے اور ساگر فرار ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیاہےکہ امداد حاصل کرنےکے لیے جھگیاں جلائی تھیں۔ گزشتہ سال بھی آتشزدگی کے بعد جھگیوں کے رہائشیوں کو بہت زیادہ امداد ملی تھی۔

ایس ایس پی کا کہناہےکہ امداد کی لالچ میں ملزموں نے اس سال خود سے آگ لگائی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ سپر مارکیٹ تھانہ میں درج کر لیا گیا۔


متعلقہ خبریں