امریکہ اور روس مشترکہ خلائی مشن پر کام کرنے کے لیے تیار


روس اور امریکا  مشترکہ خلائی مشن پر مل کر کام کرنے کے  لیے تیار ہو گئے۔  مشترکہ خلائی مشن سیارہ  زہرہ پر بھیجا جائے گا۔

سیارے زہرہ  پر نئی تحقیق کے لیے روس اور امریکا کے خلائی تحقیقی اداروں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ روس نومبر 2029 میں مشن سیاری وینس پر بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

مشن کو ابتدائی طور پر امریکہ اور روس کے مشترکہ مشن کے طور پر ہی پلان کیا گیا تھا لیکن گزشتہ سال روس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیاتھا کہ اب یہ صرف روس کا قومی مشن ہےاور کوئی بین الاقوامی اشراک اس میں شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا پہلا خلائی کمرشل پلازہ

اب ایک بار پھر روسی خلائی تحقیقی ادارے روسکوسموس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مل کر وینس کی جانب ایک خلائی مشن بھیجا جائے گا۔

اس ادارے کے سربراہ کے مطابق اس طرح معاشی کے علاوہ تیکنیکی حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنا بھی آسان ہو جائے گا۔

ان کا کہنا  ہے کہ  سیارہ وینس کے ماحول کا مطالعہ کرنے اور مٹی کے نمونے جمع کرنے  لیے ایک مشن 2031 اور  ایک اور مشن 2034 میں بھیجے گا۔

وینس نظام شمسی میں ہمارے نزدیک ترین سیارہ ہے اور اس کا سائز بھی ہماری زمین کے قریب برابر ہی ہے تاہم اس کی سطح کا درجہ حرارت کئی سو ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔


متعلقہ خبریں