سدھو کا عمران خان کو بھائی کہنا بی جے پی سے برداشت نہ ہوا


بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس پنجاب کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کا وزیراعظم عمران خان کو بھائی کہنا بی جے پی سے برداشت نہ ہوا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے ترجمان سمبت پترا نے کہا کہ پنجاب سدھو سے بہتر کا مستحق ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم کو بھائی کہنا بھارت اور اس کے عوام کے لیے سنجیدہ اور تشویشناک ہے، سرحدی ریاستی قیادت کو بولنے سے پہلے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

دوسری جانب بی جے پی کے رہنما امت مالویا نے بھی سدھو کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


متعلقہ خبریں