ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات


وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کوسراہا۔ وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کےلیے نئی تعیناتی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں۔

انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔

صدرِ مملکت نے ملکی سیکیورٹی کیلئے خدمات کو سراہا، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی کور کمانڈر پشاور تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی نئی تعیناتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل خدمات قابل تحسین ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری ‏کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض ‏حمید 19 نومبرتک بطورڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے اور 20 سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم عہدہ ‏سنبھالیں گے۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021سے ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں