پاکستان کو اگر خطرہ ہے تو شیخ رشید سے ہے، خورشید شاہ

اسد عمر کا جانا ٹھہرگیا تھا، خورشید شاہ

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگر خطرہ ہے تو شیخ رشید سے ہے۔

حلفیہ الزام ثاقب نثار کے خلاف آیا، رونا وزیر اطلاعات کو پڑ گیا: پرویز رشید

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ اس مرتبہ ہم پشاور میں یوم تاسیس میں منائیں گے اور صوبہ خیبرپختونخوا میں زبردست پاور شو ہو گا۔

رکن قومی اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت کی حکومت ہے جب کہ ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاست کررہے ہیں۔

عدالتوں سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، اپنے ادارے کا دفاع چاہتے ہیں، خواجہ آصف

سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئین سے بالاتر ہو کرکوئی فیصلہ نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا حکومت کا حق ہے۔

پی پی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اس حکومت میں شروع دن سے پنڈورا باکس کھل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق جج پر الزام سنگین مسئلہ ہے۔

عمران خان مک مکا ختم کرنے آئے تھے، اب واپس نہیں آئیگا: اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر سید خورشید نے کہا کہ اس مسئلے کا سپریم کورٹ کو سو موٹو نوٹس لینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں