پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: ن لیگ اور پی پی نے سر جوڑ لیے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: ن لیگ اور پی پی نے سر جوڑ لیے

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان اہم صلاح و مشورہ ہوا ہے۔ صلاح و مشورہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کے مابین ہوا ہے۔

پی ڈی ایم: متنازع قوانین سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے طلب کیے جانے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکمت عملی طے کیے جانے کے لیے دونوں رہنماؤں کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی صلاح و مشورے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے چیمبر میں گئے جہاں دونوں رہنماؤں کے مابین صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات کا بغور جائزہ لیا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن مشترکہ حکمت عملی اپنائے۔

عدالتوں سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، اپنے ادارے کا دفاع چاہتے ہیں، خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق تجاویز پر غور و خوص کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ دونوں رہنما بات چیت کو مزید آگے بڑھانے سے قبل اپنے قائدین اور اہم رہنماؤں سے بھی اس ضمن میں بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جب حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا تھا تو اس وقت بھی دونوں جماعتوں کے قائدین نے فیصلہ کیا تھا کہ پارلیمنٹ میں مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔

پاکستان کو اگر خطرہ ہے تو شیخ رشید سے ہے، خورشید شاہ

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے اس وقت واضح طور پر کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔


متعلقہ خبریں