تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب، وزیراعظم ارکان کو اعتماد میں لیں گے


وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورکمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان  کی زیرصدارت کل شام5 بجے ہوگا جس میں وزیراعظم اہم قومی اور سیاسی امور پر کورکمیٹی اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں گورنرسندھ،گورنرخیبرپختونخوا اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت شریک ہوگی،وزیراعظم پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منسوخ ہونے پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔

خیال  رہے کہ  حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر  کو طلب کررکھا  تھا جسے ایک روز قبل  اچانک موخر  کر  دیا  گیا تھا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے موقف اختیار  کیا  تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کیا جارہا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ متفقہ انتخابی اصلاحات کی جائیں اور اس سلسلہ میں  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کواپوزیشن سے رابطے کرنے کا کہا گیا ہے،انہیں امید ہے کہ اپوزیشن اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔

تاہم  اپوزیشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے شکست کے خوف سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر  کردیا  تھا۔


متعلقہ خبریں