ہم سے زیادہ کوئی مایوس نہیں ہے، ویرات کوہلی

ورلڈکپ: ویرات کوہلی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز میچ 'سیلون' میں دیکھا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے سکاٹ لینڈ، افغانستان، نامیبیا کے ساتھ بھارت کا سفر بھی ختم ہوا۔ پہلے ہی دو میچوں میں بدترین شکست کا سامنا کرنے والے بھارتی ٹیم  سیمی فائنل میں اپنی جگہ نہ بنا سکی، اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

گشزتی روز نامیبیا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد بھی بھارتی ٹیم افسردہ نظر آئی، جس کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان نے پہلی ٹوئٹ کی۔

انہوں نے لکھا کہ ہم ایک ساتھ مل کر اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے نکلے تھے لیکن بدقسمتی سے  پیچھے رہ گئے اور ہم سے زیادہ مایوس کوئی نہیں ہے۔


بھارتی شائقین کے لیے بھارتی کپتان نے لکھا کہ آپ نےہمارا بھر پور ساتھ دیا اس کے لیے شکر گزار ہوں۔ آخر میں انہوں نے یقین دہانی بھی کرائی کہ ہم سب کا اب یہی مقصد ہیں کہ ہم مضبوطی سے واپس آئیں گے۔

بھارتی کپتان نے ٹوئیٹ میں ٹیم کی بھی کئی تصاویر شئیر کیں۔

یاد رہے ٹی 20 ورلڈ کے پہلے ہی میچ میں بھارت کو پاکستان سے 10 وکٹوں سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد بھارت کو سنبھلنے میں اتنا وقت لگا کہ ٹورنامنٹ ہاتھ سے نکل گیا۔

بھارت نے ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جس میں بھی انہیں جیت نہ مل سکی۔

 


متعلقہ خبریں