پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید20افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 538 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید471کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار711ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 43ہزار348کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی: کورونا کی چوتھی لہر شدت اختیار کر گئی
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 71ہزار733، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار577، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار51، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار131، بلوچستان میں 33 ہزار332، آزاد کشمیر میں 34 ہزار493 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار394 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 946 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار595، خیبرپختونخوا 5 ہزار767، اسلام آباد 944، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 357 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔