کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی رہائی اور نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کی منظوری


 کالعدم تنظیم کے مزید 100 افراد کی رہائی اور90افراد کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی۔

کالعدم تنظیم اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق پنجاب سب کیبنٹ کمیٹی امن وامان کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ وزیرقانون راجہ بشارت کی زیرصدارت اجلاس میں کالعدم جماعت اورحکومت کےمعاہدے  سے متعلق امورپر بحث کی گئی۔

اجلاس میں کالعدم  جماعت سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کالعدم  جماعت کے  مزید100 کارکن رہا کرنے کی منظوری دی گئی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کالعدم جماعت کے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کرنے کی منظوری  بھی دی ہے۔7اے  ٹی اے کے تحت درج 4مقدمات سے  نام خارج  کیے جائیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ سے متعلق اہم احکامات جاری کیے گئے۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراللہ، آئی جی پنجاب راو سردار اور دیگر شریک ہوئے۔

 


متعلقہ خبریں