ونڈر وومن اب ‘ایول کوئین’ بنیں گی


وارنر برادرز کی فلم ونڈر وومن کے بعد گال گدوت اب سنو وائٹ میں ‘ایول کوئین’ کا کردار نبھائیں گی۔

اسرائیلی اداکارہ گال گدوت حال ہی میں اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لیے جیمی کیمل کے شو میں پہنچیں، یہ فلم، جس میں ڈوین جانسن اور ریان رینالڈز بھی ہیں، 12 نومبر کو نیٹ فلیکس پر آنے سے پہلے 5 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تاہم وہ اس وقت ڈزنی کے ساتھ سنو وائٹ میں ایول کوئین کے کردار کے لیے بات چیت کر رہی ہیں اور رپورٹ کے مطابق وہ اس لائیو ایکشن فلم کے لیے منتخت کی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ونڈر وومن2کی ریلیز میں مزید تاخیر کا امکان

لائیو ایکشن فلم 1938 کی اصل اینیمیٹڈ فلم کی کہانی اور موسیقی پر مبنی ہو گی، جبکہ موسیقی کو نیا رنگ دینے کے لیے پاپ اسٹار بینج پاسیک اور جسٹن پاؤ کام کر رہے ہیں۔

توقع ہے کہ فلم 2022 میں شروع کر دی جائے گی، تاہم ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ گال گدوت اب ‘ڈیتھ آن دی نیل’ میں نظر آئیں گے، جو 11 فروری 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔

جبکہ رپورٹ کے مطابق گیدوت تیسری ونڈر وومن فلم میں شہزادی ڈیانا کے روپ میں بھی نظر آ سکتی ہیں، اور وہ اسپائی تھرلر ہارٹ آف اسٹون میں بھی نظر آئیں گی۔

 


متعلقہ خبریں