پاکستان نے غیر ملکی پروازوں کو مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 10 اکتوبر سے نافذ سفری پابندیوں پر نظرثانی کی ہے۔ سی کیٹیگری کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
بی کیٹیگری کے مسافروں کا ٹیسٹ علامات کے بنیاد پر ہوگا جب کہ غیر ملکی پروازوں کی مکمل بحالی 10 نومبر سے نافذ العمل ہو گی۔
این سی او سی کے مطابق آرمینیا، بلغاریا، کوسٹا ریکا، عراق، میکسیکو کیٹیگری سی میں شامل ہیں۔
دوسری جانب روس، ایران، جرمنی، ایتھوپیا، فلپائن، افغانستان کیلئے سفری پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
این سی او سی نے 5 نومبر سے پاکستان آنے والوں کے لئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی ہے جب کہ 6 سال اور زائد عمر والوں کو پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی ہو گا۔