ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں پاک بھارت ٹیمیں ٹکرائیں گی، شین وارن کی پیشگوئی


آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے پیش گوئی کی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاک بھارت ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ورلڈ کپ کی فائنل 4 ٹیموں سے متعلق بھی پیش گوئی کی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ وہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور پاکستان کو پہنچتا دیکھ رہے ہیں۔

شین وارن کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل یا تو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا یا پھر پاکستان اور بھارت ایک دفعہ پھر فائنل میں مدِ مقابل آئیں گی۔


متعلقہ خبریں