نیوزی لینڈ کے قریب واقع ملک ٹونگا میں کورونا کا پہلا کیس سامنےآگیا۔
نیوزی لینڈ سے ٹونگا واپس آنے والے ایک شخص میں قرنطینہ کےدوران انفیکشن پایا گیاہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کواکتوبر میں مکمل ویکسین لگا دی گئی تھی۔
بحر الکاہل کے کنارے واقع یہ چھوٹاساملک ان چند مٹھی بھر ممالک میں شامل تھاجواب تک کوروناسے بچے ہوئےہیں۔
ٹونگا کے وزیر اعظم پوہیوا ٹیونیٹوا نے خبردار کیا کہ ملک کے مرکزی جزیرے ٹونگاٹاپو کے رہائشیوں کو کورونا کا پہلا کیس ریکارڈ کرنے کے بعد اگلے ہفتے ممکنہ لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کیسز میں اضافہ: ماسکو 11 دن کے لیے بند کردیا گیا
ٹونگا کی کل آبادی ایک لاکھ چھ ہزارہے۔آبادی کا بڑاحصہ ٹونگاٹاپو کے مرکزی جزیرے پرآباد ہے ، اور ایک تہائی سے بھی کم آبادی کو کووڈ-19 کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے۔
وطن واپسی کی پرواز میں ٹونگا کی اولمپک ٹیم کے ارکان موجود تھے جو ٹوکیو گیمز کے بعد سے کرائسٹ چرچ میں پھنسے ہوئے تھے۔ اولمپکس کے لیے روانہ ہونے سے قبل کھلاڑیوں کو مکمل طو پرکورونا سے بچاوکی ویکسین لگائی گئی تھی۔
نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ کرائسٹ چرچ سے پرواز سے پہلے متاثرہ شخص کا ٹیسٹ منفی آیا تھا، جہاں کووِیڈ کے صرف چار معلوم کیسز ہیں، یہ سب ایک ہی گھر کے ہیں۔