سپریم کورٹ کا تجوری ہائٹس کو گرانے کا حکم


سپریم کورٹ نے کراچی میں تجوری ہائٹس کو گرانے اور الاٹیز کو 3 ماہ میں معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ  کراچی رجسٹری میں ریلوے اراضی پر تجوری ہائٹس کی تعمیر  سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا طے ہوچکا ہے کہ عمارت غیر قانونی ہے۔

عدالت نے بلڈر کو ریکارڈ اور دیگر سامان نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔ کورٹ نے ایک ماہ میں اسٹرکچر گرانے کا عمل مکمل کرنے اور کمشنر کراچی کو نگرانی کا حکم  بھی دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ الاٹیز کو رقم ادا کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دے کر گرانے کا حکم دے چکی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں