زین ملک اور جیجی حدید کی راہیں جدا ہو گئیں


پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے بیٹی ہونے کے 13 ماہ بعد ہی راہیں جدا کر لیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ستاروں میں علیحدگی زین ملک کے سپر ماڈل کی ماں سے اختلاف بنے۔ زین ملک نے اس سارے معاملے پر طویل  ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نجی معاملہ تھا جسے ساری دنیا کے سامنے اچھالا گیا، لیکن وہ اپنی بیٹی کے لیے کوئی مشکل کھڑی کرنا نہیں چاہتے۔


جیجی حدید کی فیملی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دونوں اب ساتھ نہیں ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کے بہترین والدین ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تلخ کلامی کے دوران زین ملک نے جیجی حدید کی ماں پر ہاتھ اٹھایا جس پر وہ پولیس میں شکایت بھی درج کرنا چاہتی تھیں، لیکن زین ملک کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے۔

ستمبر 2020 میں امریکی سپر ماڈل اور گلوکار زین ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

زین ملک اور جیجی حدید نے اس خوشخبری کا اعلان انسٹاگرام پر بچی کا ہاتھ تھامے بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے پوئے کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zayn Malik (@zayn)


زین ملک اور جیجی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے جبکہ 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔


متعلقہ خبریں