وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سےصوبے میں امن عامہ کے قیام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے 8 اضلاع میں رینجرز تعینات
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے عوام کوجو تکلیف اٹھانا پڑی جس کی وجہ سے وہ ذاتی طور پرمعذرت خواہ ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور ریاست اپنی یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم تنظیم کا احتجاج، لاہور سے راولپنڈی کے درمیان ریلوےآپریشن متاثر
اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ شریک ہوئے۔