جرمن امن انعام زمبابوے کی مصنفہ کے نام


جرمن کتابی صنعت کا امن انعام فرینکفرٹ میں جاری دنیا کے سب سے بڑے کتاب میلے کے دوران دیا گیا۔

زمبابوے کی معروف ادیبہ سِتسی دانگاریمبوآ ناول نگار اور ڈرامہ نویس ہونے کے ساتھ ساتھ ایک فلم میکر بھی ہیں۔ انہیں اس انعام کے ساتھ 25 ہزار یوروکی نقد رقم بھی دی گئی۔

یہ انعام 1950 سے ہر سال دیا جاتا ہے۔

انعام کا انتخابات کرنے والی ٹیم کا کہنا تھا کہ دانگاریمبوآ کی تخلیقات نہ صرف اہم سماجی اور اخلاقی تنازعات کی نشاندہی کرتی ہیں، بلکہ وہ اپنے علاقائی حوالوں سے بالا تر ہو کر عالمی سطح پر انصاف اور سماجی بہتری سے متعلق سوالات بھی اٹھاتی ہیں۔

اسی لیے وہ صرف زمبابوے میں اہم ترین ادیبوں اور فنکاروں میں سے ایک نہیں ہیں بلکہ ان کا شمار اس دور کے سرکردہ افریقی ادیبوں میں بھی ہوتا ہے۔

امن کا انعام حاصل کرنے کے بعد دانگاریمبوآ کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت ایک نئی روشن خیالی اور بصیرت کی ضرورت ہے، جس سے اسے بدلا جا سکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں