پاک بھارت ٹاکرا: حسن علی نے” دل دل پاکستان” گا کر دل جیت لیے


 پاک بھارت میچ سے پہلے قومی کرکٹر حسن علی نے دل دل پاکستان گنگنا کر دل جیت لیے۔

آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے سے پہلے سوشل میڈیا پر خوب ہل چل  دیکھنے میں آرہی ہے۔ شائقین اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں تو کرکٹ بورڈزبھی یاد گار لمحات اور اہم پیغامات شیئر کر کے شائقین کا جذبہ بڑھارہے ہیں۔

ایسے میں آئی سی سی بھی کسی سے پیچھے نہیں ۔ آئی سی سی نے روایتی حریفوں کے سپر مقابلے سے پہلے سوشل میڈیا ویب سائٹ پرحسن علی کی ملی نغمہ گنگنانے کی ویڈیوشیئر کر دی ہے۔


ویڈیو میں حسن علی پاکستان کا مشہور ملی نغمہ” دل دل پاکستان” گنگنا رہے ہیں۔  آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ حسن علی نے  آج رات کے بلاک بسٹر مقابلے سے پہلے دل دل پاکستان گنگناتے ہوئے اپنی دل اور روح کو اس نغمے میں پیش کیا ہے۔

ویڈیو میں حسن علی کو پہلے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مجھے گٹار بجانا نہیں آتا لیکن پھر وہ ’دل دل پاکستان‘ نغمہ گنگناتے ہیں اور ساتھ گٹار بھی بجاتے ہیں۔

آخر میں حسن علی کہتے ہیں۔ اوئے میری انگلیاں ہرٹ ہوگئیں  جبکہ وہاں موجود حفیظ سمیت دیگر افراد حسن علی کو اس پرفارمنس پر تالیاں بجا کر داد بھی دیتے ہیں۔

حسن علی کے ملی نغمے نے شائقین کے بھی دل جیت لیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کا گنگنایا ہواملی نغمہ تیزی سے وائرل ہو رہاہے۔


متعلقہ خبریں