عمران صاحب! قوم پر ایک احسان کریں کہ کوئی احسان نہ کریں، مریم اور نگزیب


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا واحد راستہ عمران صاحب سے نجات میں ہے۔

عوام فاقوں سے مرے، حکمران ریاست مدینہ کی بات کریں، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے مہنگائی روکنے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب قوم پر ایک احسان کریں کہ قوم پر کوئی احسان نہ کریں۔

مریم اورنگزیب نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ نے مہنگائی سے عوام کی جان نکال دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پرائس کنٹرول کمیٹیاں نہیں، عوام کو آپ کا استعفیٰ چاہیے۔

انہوں ںے کہا کہ عوام کی مہنگائی سے جان نکال دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے اور اس کی سرپرستی کرنے والے سے قوم کو نجات چاہیے۔

پی ڈی ایم مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے،عمران خان 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید

ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھی مہنگائی کی ایک اور لہر آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو معاہدے کرتی ہے وہ کبھی پورے نہیں کرتی، پاکستان کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کی ضمانت منظور ہو گئی
فوٹو: فائل

خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ہٹانے کی کوشش کی گئی، ملک کو تباہی کے راستے پر ڈال دیا گیا اور چینی، آٹا و گھی سب مہنگا کردیا گیا۔

پی ڈی ایم کا ملک گیر احتجاج آج سے شروع ہوگا

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ کرپشن کا چورن بیچا گیا اور نیب کو تماشہ بنایا مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں