عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کا آغاز


پاکستانی اداکار عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ عثمان مختار کا نکاح مارچ میں زنیرہ انعام خان سے ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر عثمان مختار اور زنیرہ انعام کی مایوں کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جو گزشتہ شب 20 اکتوبر کو منعقد ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Myd Events (@markyourdayevents)


عثمان مختار اس وقت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں ماہرہ خان کے ساتھ نظر آرہے جبکہ اس سے پہلے انہوں نے انا ڈرامے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by afiablogs (@afiablogs)


نکاح کے وقت عثمان مختار نے ایک تصاویر شئیر کی تھی جس کے کیپشن میں اپنی اہلیہ کو پیار بھرے پیغام میں مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ زنیرا انعام شکریہ مجھے دنیا کا خوش قسمت ترین آدمی بنانے کے لیے۔

 


متعلقہ خبریں