کھانا نہ سونا، کام بھی ختم، شاہ رخ خان ٹوٹ کر رہ گئے


بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان  اپنے بیٹے کی گرفتاری اور ضمانت مسترد ہونے کے باعث ٹوٹ کر رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو  بیٹے کی گرفتاری کا غم کھائے جا رہا ہے، وہ کئی روز سے ٹھیک طرح سے  نہ سوئے پائے ہیں اور نہ ہی انہوں نے صحیح طریقے سے اپنی خوراک کا کوئی خیال رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد

شاہ رخ خان کے قریبی دوست نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کنگ کو  اطمینان تھا کہ ان کے بیٹے آریان کی ضمانت ہو جائے گی اور وہ گھر منتقل  ہو جائیں گے مگر ایسا نہ ہو سکا جس کے باعث وہ غم وغصے کی کیفیت سے دو چار ہیں۔

بالی ووڈ کنگ نے آج سے اپنے کام کا دوبارہ آغاز کرناتھا تاہم بیٹے کی پریشانی کے باعث وہ فوکس نہیں کر پا رہے اور انہوں نے اپنے کام بھی ملتوی کر دیئے ہیں۔

آریان منشیات کو کیا کہتے تھے؟ کوڈ ورڈ پتہ چل گیا

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ گزشتہ چار سال سے منشیات کے عادی ہیں، ممبئی کی عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں