شنیرا اکرم سے ٹوئٹر صارف کی فرمائش


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا سے ٹوئٹر صارف نے فرمائش کر دی۔

محمد جنید نامی صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وسیم اکرم نے مجھے کیوں بلاک کیا ہے براہ مہربانی مجھے ان بلاک کر دیں۔

محمد جنید نے شنیرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم سے میری سفارش کر دیں کیونکہ شاید آپ کی سفارش سے میری مدد ہو جائے۔

صارف نے ٹوئٹر پر اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم کی جانب سے اسے بلاک کیا ہوا ہے۔

شنیرا اکرم نے صارف کے جواب میں لکھا کہ آپ نے کوئی منفی ٹوئٹ کیا ہو گا اس وجہ سے وسیم اکرم نے آپ کو بلاک کیا ہو گا۔ شنیرا اکرم نے مزاحیہ ایموجی کے ساتھ لکھا کہ آئندہ سوچ سمجھ کر ٹوئٹ کرنا۔


متعلقہ خبریں