’ سی پیک منصوبوں کو عملی طور پر بریک لگ چکی ہے‘


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کو عملی طور پر بریک لگ چکی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چائنیز کمپنی کی جانب سے تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے گوادر جائے گی۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چینی کمپنیوں نے مسائل حل نہ ہونے کی شکایت کی ہے، مشترکہ جے سی سی میں چین نے کہا ہے کہ پاور پراجیکٹس کی پیمنٹ تک کوئی کام نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون سمیت سب کچھ ہولڈ کر دیا گیا ہے،حقائق کا جائزہ لینے 21 اکتوبر کو کمیٹی گوادر جائے گی۔


متعلقہ خبریں