شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد


 ممبئی کی عدالت نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے آریان کی رہائی کی شدید مخالفت کی گئی۔

گزشتہ روز آریان خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی گئی تھی۔

مذکورہ کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا پہلے ایک روزہ، پھر 3 روزہ اور اب 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔

ممبئی کی مقامی عدالت نے اس کیس میں این سی بی کی جانب سے دائر کی گئی آریان خان کی مزید تحویل حاصل کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

بھارتی انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے چند روز قبل کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مارا گیا تھا۔

چھاپے میں  شاہ رخ خان کے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا۔ آریان خان پر منشیات کے استعمال کا الزام ہے۔ تفتیش کے دوران آریان خان نے منشیات کے استعمال کا اعتراف بھی کیا۔


متعلقہ خبریں