دشمن باہر بیٹھ کر سازشیں کررہا ہے، حمزہ شہباز

فوٹو: فائل


مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئیں سب جماعتیں مل کر ملک کا سوچیں۔ نیازی کا کرپشن مکاؤ نظریہ دفن ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب جمہوریت میں ون مین شو نہیں چلے گا، دشمن باہر بیٹھ کر سازشیں کررہا ہے۔

کھیل تماشہ بند ہونا چاہیے، کسی ادارے کو کمزور کر کے آگے نہیں بڑھ سکتے۔ شہباز شریف نے معیشت کی بحالی پر مفاہمت کی دعوت دی تھی۔

حمزہ شہباز نے کہا مجھے احساس ہوا کے جمہوریت کتنی بڑی طاقت ہے۔ مسلم لیگ ن صرف بالادستی کی بات کرتی ہے، آج پارلیمنٹ کو مضبوط ہونا چاہیے۔ ہم کسی ادارے کو کمزور کر کے آگے نہیں بڑھ سکتے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ملتان میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران کہا کہ جہاز میں سفر کرنے والے آج موٹر وے پر سفر کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج 85لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ بجلی کا بل دیکھ کر غریب کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں