طب کا نوبل انعام 2امریکی سائنسدانوں کے نام


2021 میں طب کا نوبل انعام 2امریکی سائنسدانوں کے نام رہا۔

طب کانوبل ایوارڈ دوامریکی سائنس دانوں کودینے کااعلان کیا گیا ہے، امریکی سائنس دانوں ڈیوڈ جولیس اور ایرڈم پوٹاپوشیم کو انعام دیا گیا، انہیں انسانی جسم میں درجہ حرارت سےمتعلق اعصابی نظام پرتحقیقات کرنے پریہ انعام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امن کا نوبل انعام اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے جیت لیا

جبکہ  نوبل انعام برائے امن اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو دیا گیا تھا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کوایوارڈ بھوک سے نمٹنے کی کوششوں پردیا گیا۔

گزشتہ سال امن کے نوبل امن انعام کے لیے مجموعی طور پر 318 نامزدگیاں شامل تھیں۔

دیگرناموں میں بلیک لائیو میٹر مومنٹ، کمیٹی تو پروٹیکٹ جرنالسٹس، رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی تنظیم برائے مہاجرین کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ سویڈن کی کم سن لڑکی گریتا تونبرگ کو بھی امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں