پنڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش، طالبان سے مذاکرات کا علم نہیں، وزیرداخلہ

اسد طور پر حملہ کرنے والوں تک جلد پہنچ جائیں گے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنڈورا پیپرز سے کیانکلا؟ یہ ٹائیں ٹائیں  فش ہے۔ کہتے ہیں کہ اگرطالبان کوئی مذاکرات کررہےہیں تو ان کے علم میں نہیں ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ  وزیراعظم نے پنڈورا پیپرز میں تمام 700لوگوں کے خلاف تحقیقات کی ہدایات  دے دی  ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 15اگست سے ابتک افغانستان سے 20ہزار افرادپاکستان آئے ہیں،افغانستان میں آن لائن ویزا پرکام شروع کررہے ہیں، افغانستان میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ملک کو نقصان پہنچانے والوں سے بات نہیں ہوگی،وزارت داخلہ کا مذاکرا ت میں کوئی کردار نہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ڈالرزہولڈرز کےخلاف کریک ڈاون کیاگیا ہے،ایف آئی اے کواختیار دیا کہ ڈالرز ہولڈر پرکریک ڈاون کرے۔

اسلام آباد پولیس میں ایک ہزاراہلکاروں کا اضافہ کیاجارہاہے، میلوڈی فوڈ مارکیٹ دوبارہ بنائیں گے،شکرپڑیاں میں نئی فوڈ اسٹریٹ کا اہتمام کررہے ہیں۔

جعلی شناختی کارڈ کی شکایت پر 136افسران کونادرا سے معطل کیاگیا،شناختی کارڈز معاملے میں 10سال کا گند صاف کررہےہیں،جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے ،بائیو میٹرک پالیسی کوتبدیل کررہےہیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ ایک دن میں پاسپورٹ اجرا کی فیس 10ہزار روپے مقرر کی گئی۔


متعلقہ خبریں