کیا آف شور کمپنی قانونی حیثیت رکھتی ہے؟


 انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کی جانب سے جاری پنڈورا پیپرز میں کئی ملکی و غیر ملکی معروف سیاسی و غیر سیاسی شخصیات  کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آف شور کمپنی کیا ہوتی ہیں، یہ کس قانونی حیثیت کی حامل ہیں اور ان کے مقاصد کیا ہوتے ہیں ؟

آف شور کمپنی ایسی فرم ہوتی ہے جو قانونی طور پر ان مقامات پر قائم کی جاتی ہے جہاں ٹیکسوں میں چھوٹ دی گئی ہو اور یہ سوال نہ پوچھا جائے کہ سرمایہ کاری کے لیے پیسہ کہاں سے آیا، ایسی کمپنیوں کی آڈٹ رپورٹ مانگی جاتی نہ ہی سالانہ ریٹرن ظاہر کیا جاتا ہے۔

آف شور کمپنیوں سے متعلق شوکت ترین کا بیان سامنے آ گیا

آف شور کمپنیوں میں پیسہ رکھنا غیر قانونی نہیں بلکہ پاکستانی پبلک آفس ہولڈر کیلئے آف شور اکاونٹس کو ڈیکلیئر کرنا لازمی ہے۔

ان اکاونٹس کو ایف بی آر، اور ایس ای سی پی ڈیکلیئر کرنا ہوتا اور بھیجے ہوئے پیسے کی منی ٹریل دکھانی پڑتی ہے۔

اراکین پارلیمنٹ کو ایف بی آر اورایس ای پی کے ساتھ الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثاجات کی ڈیکلیئریش کے وقت بھی آف شور اکاونٹس کو ڈیکلیئر کرنا ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں