صاف پانی کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان نیب کے حوالے

نواز شریف کے خلاف 566 ارب روپے بھارت منتقل کرنے کی تحقیقات کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی کیس میں پانچ ملزمان کو 15 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔

قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے صاف پانی کمپنی کیس میں گرفتار پانچ ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جن میں ناصر، قادر بھدل، ڈاکٹر ظہیر الدین، محمد سلیم اورمحمد مسعود اختر شامل ہیں۔ عدالت نے پانچوں ملزمان کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

ملزمان میں ناصر صاف پانی کمپنی میں چیف پروکیورمنٹ آفیسر، ڈاکٹر ظہیر الدین چیف ٹیکنیکل آفیسر، محمد سلیم پروکیورمنٹ و کنٹریکٹ اسپیشلسٹ اور محمد مسعود اختر مینیجنگ ڈائریکٹر کے ایس بی پمپس  شامل ہیں جو منصوبے سے بطور کنٹریکٹر منسلک رہے۔

نیب ترجمان کے مطابق ملزمان نے بہاولپورریجن میں انتہائی مہنگے داموں 116 فلٹریشن پلانٹ نصب کیے اور تنصیب کے حوالے سے قیمتوں کا غلط تعین و اندراج کیا جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو دفاع کا مکمل موقع فراہم کیا گیا تھا۔

صاف پانی کرپشن کیس میں نیب نے پوچھ گچھ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو چار جون، شہباز شریف کے داماد کو 21 مئی اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کو بھی 18 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں