کراچی کے علاقے منگھوپیر سے پولیس نے ڈیلیوری بوائے کے طور پر منشیات فراہم کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز نے بتایا ہے کہ ملزم آرڈر لے کر منشیات کی ڈیلیوری شہر کے مختلف علاقوں میں دیتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم فون پر منشیات کے آرڈر بک کر کے بعد سپلائی دیتا تھا۔ گرفتار ملزم سے 01 کلو سے زائد منشیات اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔
نارتھ کراچی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
ایس ایس پی ویسٹ نے مزید بتایا کہ ملزم اپنے کپڑوں میں بنائی گئی خفیہ جیبوں میں چھپا کر منشیات سپلائی کرتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے منشیات کی سپلائی سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔