کترینہ کیف کی ہمشکل سوشل میڈیا پر وائرل


دنیا میں ایک شکل کے کئی افراد ہوتے ایسا سنا تھا، پر سوشل میڈیا نے ان افراد کو کھوجنے کا ذمہ لیا ہے، اس بار سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ہمشکل کو ڈھونڈ نکالا ہے۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر علینہ رائے نامی لڑکی کی ویڈیو اور تصویریں وائرل ہو رہی ہیں، ہزاروں فالوورز رکھنے والی علینہ رائے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف جیسی نظر آ تی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alina Rai (@alinarai07)

علینہ رائے کو بھی بالی ووڈ کا شوق ہے، انہوں نے اپنی کئی ویڈیوز بھی شئیر کیں ہیں جن میں وہ اداکاری کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

کترینہ کیف کی ہمشکل علینہ رائے نے اپنی ماڈلنگ کی بھی کئی تصاویر شئیر کی ہیں، کترینہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ علینہ رائے اور کترینہ کیف میں 19 بیس کا بھی فرق نہیں ہے۔

کئی ایسی تصاویر بھی ہیں جن میں علینہ کترینہ کے روپ میں بھی نظر آئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alina Rai (@alinarai07)


 

 


متعلقہ خبریں