حکومت چیئرمین نیب کیلئے قانون بدلنا چاہتی ہے، شاہد خاقان


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کےلیے قانون تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا موجودہ قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی اور چیئرمین نیب کو مشاورت سے تعینات کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیاحکومت میں ہمت ہے قانون کی نفی کرکے چیئرمین نیب کوتوسیع دے۔ حکومتی وزرا کہتے ہیں نیب ہم چلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ایل این جی کی مد میں ایک سال میں 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ کیا ان معاملات کی تحقیقات کیلئے چیئر مین نیب کو مزید وقت چاہیئں۔ کیا چیئرمین نیب کوتحقیقات کیلئےمزید 4 سال چاہئیں؟

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سیاست میں نامناسب رو ش اختیار کی جارہی ہے۔ جس پر الزام لگانا ہے مقدمہ درج کرائیں، کسی کی زندگی سے نہ کھیلیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت میں10 دن رہتے ہیں لیکن حکومت نے تاحال مشاورت بھی شروع نہیں کی۔ حکومت کی بد نیتی اس سے صاف ظاہر ہے۔


متعلقہ خبریں