”شیئرنگ از کیئرنگ’کا اصول چمگادڑوں میں بھی


انسانوں کے طرح ویمپائر چمگادڑیں بھی مل جل کر کھانا کھانے کی شوقین ہیں اور ‘شیئرنگ از کیئرنگ’ کے اصول پر چلنا پسند کرتی ہیں،امریکی ماہرین نے تحقیق جاری کردی۔

امریکی ماہرین کی ٹیم نے چھوٹے سینرز کو 27 جنگلی اور 23 قیدی مادہ چمگادڑوں سے منسلک کر کے انہیں آزاد کر دیا، جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ تمام چمگادڑیں ایک ساتھ سفر کرتی رہیں اور اپنا کھانا بھی شئیر کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جانوروں میں بھی کورونا پھیلنا شروع،6 شیر متاثر

ارتقا اور ماحولیات حیاتیات کے پروفیسرجیرالڈ کارٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی تحقیق کے لیے مختلف منظرناموں کا جائزہ لیا، جس میں دیکھا گیا کہ چمگادڑیں ایک دوسرے سے آزادانہ طور پر چارہ ڈھونڈتی ہیں، لیکن پھر جن کی دوستی اور تعلقات ہوتے ہیں وہ کسی نہ کسی طرح ایک دوسرے کو ڈھونڈ کر مل بیٹھ کر کھانے کے ساتھ وقت بھی گزارتی ہیں۔

ماہر تحقیق دان کا کہنا تھا کہ چمگادڑوں کے بہت سے دوست ہوتے ہیں اور وہ کھانے کی تلاش میں ایک دوسرے کو ڈھونڈ کر ان سے ملاقات کے دوران ایک دوسرے کے مسائل پر بھی بات کرتی ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں