دریا کی صفائی کے دوران 11 بچے ڈوب کر جاں بحق

دریا کی صفائی کے دوران 11 بچے ڈوب کر جاں بحق

جکارتہ: انڈونیشیا میں دریا کی صفائی کے دوران 11 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں اسکول کے بچوں کے ڈوبنے کا واقعہ ایک دریا کی صفائی کے دوران پیش آیا۔

اسلامک ہائی اسکول کے 150 طلبا دریا پر صفائی مہم کے لیے گئے تھے تاہم صفائی کے دوران 21 طلبا کشتی سے دریا میں گر گئے جن میں سے 10 بچوں کو زندہ نکال لیا گیا۔ 11 بچے پھیپھڑوں میں زیادہ پانی بھر جانے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ ان ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 13 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔

ڈوبنے والے بچے کشتی میں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر بیٹھے اور ایک بچے کے گرنے کی وجہ سے باقی بچے بھی دریا میں گر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا، شیخ حسینہ

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچے دریا کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران پانی کا تیز ریلہ آنے کی وجہ سے بہہ گئے اور انہوں نے حفاظتی جیکٹس بھی نہیں پہن رکھی تھیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریا میں نہ تو طغیانی اور نہ ہی بارش ہوئی تھی اس لیے پُرسکون دریا میں بچوں کا بہہ جانا بد قسمتی کے سوا کچھ نہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔


متعلقہ خبریں