پاکستان میں پہلی بار سیلی کون ویلی کی طرز پر اسپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ہم نیوز کے مطابق پنجاب حکومت لاہور میں ٹیک پورہ کے نام سے اسپیشل ٹیکنالوجی زون بنائے گی جس کے ذریعے پنجاب کے آئی ٹی کے معاملات کو بہتر بنایا جائے گا۔
اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے نوجوانوں، کاروباری شخصیات اور حکومتی معاملات کو بھی مربوط کیا جائے گا۔
فائیو جی ٹیکنالوجی کے خلاف بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ ان ایکشن
ہم نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے ا سپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جو ٹیکنالوجی زون بنانے سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گا۔
پنجاب حکومت نے منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 25 ملین روپے مختص کر دیئے ہیں۔