کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کی طبیعت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پہ منتقل

کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کی طبیعت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پہ منتقل

کراچی: شہرہ آفاق کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پہ منتقل کردیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ چند روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

عمر شریف اور اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کو سرجری کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

استاد فتح علی خان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اداکارہ زیبا بیگم طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل

اس ضمن میں معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی کے صاحبزادے تصور علی خان کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے والد کے علاج کے لیے 3 لاکھ روپے جاری کیے ہیں مگر اب تک علاج پر 20 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

استاد فتح علی خان کا تعلق گوالیار گھرانے سے ہے۔ ان کے آبا ؤ اجداد نسل درنسل کلاسیکی موسیقی سے وابستہ رہے ہیں۔

حکومت سندھ: شہید ملت کے صاحبزادے اکبر لیاقت کے اخراجات اٹھانیکا اعلان

حکومت پاکستان نے استاد فتح علی خان کی فنی خدمات پر انہیں نشان امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا ہے۔


متعلقہ خبریں