متنازعہ انٹرویو کے لیے خصوصی پروٹوکول، سرل المیڈا کی تردید


ملتان: سابق وزیراعظم نوازشریف کے متنازعہ انٹرویو کے لیے معروف صحافی سرل المیڈا کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ہوابازی احتشام علی نے ملتان ایئرپورٹ حکام کوایک خط جاری کیا جس میں سرل المیڈا کولاؤنج میں سپیشل انٹری اور سیکیورٹی کلیئرنس فراہم کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

ان کی سیکیورٹی کے لیے یہ خط  چیف سیکیورٹی آفیسر، ایئرپورٹ مینیجر اور ڈیوٹی ٹرمینل آفیسرکو جاری کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے ملتان میں نوازشریف کا انٹرویو معروف صنعت کار کے گھرکیا تھا جس کے منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان سمیت بھارت میں کھلبلی مچ گئی تھی۔

سرل المیڈا نے ٹوئٹ کے ذریعے اسے جھوٹی خبر قراردیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑی پرملتان گئے تھے۔


متعلقہ خبریں