پاکستانی ٹیم کے نئے کوچ ورنن فیلنڈر کون ہیں؟


رمیز راجہ نے چیئر مین پی سی بی بنتے ہی بڑا اعلان کر دیا، آسٹریلیا کے جارحانہ اوپنر میتھیو ہیڈن کو بیٹنگ اور جنوبی افریقا کے ورنن فلینڈر کو باولنگ کوچ مقرر کردیا۔

جنوبی افریقی کے فاسٹ بالر ورنن فیلنڈر نے 64 ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی، جبکہ 30 ون ڈے اور صرف 7 ٹی ٹوئنٹی کھیلیں ہیں، فیلنڈر نے 224 ٹیسٹ وکٹس، 41 ون ڈے وکٹس اور صرف 4 ٹی ٹوئنٹی وکٹس حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ میتھیو ہیڈن کون ہیں؟

انہوں نے 24 کی اوسط سے بیٹنگ کرتے ہوئے 1779 رنز بنائے ۔ ورنن فلانڈر کا ریکارڈ ہے کہ انہوں نے بنا سنچری اسکور کیا 1779 رنز اسکور کیے۔

ورنن فیلنڈر نے 2011 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے کئیریر کا آغاز کیا تھا۔ جبکہ جنوری 2020 میں انگلیڈ کے خلاف آخری میچ کھیل کر کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن اور ورنان فلینڈر پاکستانی ٹیم کے کوچز مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین رمیز راجہ نے نیوز کانفرنس کے دوران میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں