بھارت اپنے جھوٹے پروپیگنڈے کی پالیسی پر قائم ہے، لیکن ہر بار کی اس بار بھی یہ کام بہت بھونڈے انداز میں کیا گیا، ٹوئٹر پر فوجی ڈاکٹر ‘نامی فیک اکاؤنٹ نے پاکستانی فلم ‘یلغار’ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں شان شاہد، عمیر جیسوال اور بلال اشرف موجود تھے۔ اس فیک اکاونٹ نے پاکستان کے نامور اداکاروں کو پاکستان کا فوجہ قرار دیتے ہوئے ان کی شہادت کا دعوی بھی کر دیا۔
اس اکاؤنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ میجر اعجاز (شان) اور کیپٹن جعفر (عمیر جیسوال) میرے کلاس فیلو تھے جو پنجشیر میں شہید ہوگئے ہیں۔ انہیں پشاور میں سپردِ خاک کیا گیا اور آئی ایس پی آر ان ہلاکتوں کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
My class fellow from school days Maj Aijaj 2nd from left and Capt Jufar 1st from left embraced martyrdom in Panjshir. They were buried yesterday in Peshawar. ISPR is trying to hide these casualties. They fought bravely and should be honoured as such. This is injustice by Pak Army pic.twitter.com/sOx16xpAol
— Disgruntled Doc (@Fauji_Doctor) September 10, 2021
میجر جنرل (ر) ہرشا ککڑ اور میجر جنرل (ر) جی ڈی بخشی نے بنا تصدیق یہ ٹوئٹ شیئر کر دی اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔
دونوں کی ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ پنجشیر میں لڑائی کے دوران پاکستان کو بھاری جانی نقصان ہوا۔ پنجشیر میں پاکستان کے سات افسران، 12 جونیئر افسران اور 75 کمانڈوز شہید ہوئے جبکہ دیگر کچھ زخمی بھی ہوئے۔
Pak Army (SSG)has suffered very hy cas in Panjshir. killed – 07 officers, 12 JCOs ,75 OR &wounded 05offrs ,09 JCOs 160 OR. peshawar, swat and Quetta MHs overflowing.Maj Gen Adil Rehmani has come back to organise discreet funerals in dead of Night- like in kargil. like thieves
— Maj Gen (Dr)GD Bakshi SM,VSM(retd) (@GeneralBakshi) September 10, 2021
جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی افواج کا مذاق بن کر رہ گیا، پاکستانی اداکار شان شاہد اور عمیر جیسوال نے بھی ٹوئٹس پر جواب دیتے ہوئے اپنی فوجی لباس میں تصویر شیئر کیں اور طنزیہ لہجے میں ہیلو بھی کہا۔
View this post on Instagram
ہمیشہ کی طرح بھارت کو اس پر بار بھی اپنے بھونڈے الزامات کے بعد شرمندگی اٹھانی پڑی ہے۔
Hello dear ? @GeneralBakshi @dpkpillay12
From Pakistan ❤ pic.twitter.com/Vvl5TItQBv— Umair Jaswal (@umairjaswal) September 11, 2021