عائزہ خان انسٹا گرام پر چھا گئیں


منفرد کرداروں سے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنانے والی خوبرو اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز حاصل کر لیے۔

ہم ٹی وی کے میگا ہٹ ڈرامے ’لاپتہ‘ میں گیتی کا کردار نبھانے والی اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر یہ سنگ میل حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں۔

عائزہ خان پاکستان کی ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ نت نئی تصاویئر کرتی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں ایمن خان دوسرے نمبر پر ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 9 ملین ہے۔


متعلقہ خبریں