آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کی سیکیورٹی ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز کی ملاقات ہوئی
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سی آئی اے ڈائریکٹر نے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں موجودتھے۔
یہ بھی پڑھیں: پرتشدد رویئے کی گنجائش ہے نہ ریاست کو بلیک میل کرنے دیں گے، آرمی چیف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ولیم جوزف برنز نے افغانستان سے انخلا کے کامیاب آپریشن میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔ انہوں نے کہا ہے کہ۔ غیرملکیوں کے کامیاب انخلاء میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔
سی آئی اے ڈائریکٹر نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو کی بھی تعریف کی ، ولیم جے برنز نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے، آرمی چیف
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان خطے میں استحکام اور امن کے لئے بین الاقوامی شراکت داروں سے تعاون جاری رکھے گا۔