کرینہ کپور یا عائزہ خان ؟ 


کرینہ کپور یا عائزہ خان ؟ پاکستان کی مشہور اداکارہ عائزہ خان اور بھارتی اسٹار کرینہ کپور خان کی ایک ہی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

چند روز قبل اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے  پیلے رنگ کا خوبصورت کافتان پہنچ رکھا تھا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

لیکن کچھ ہی دیر میں مداحوں نے کرینہ کپور کی بھی تصاویر ڈھونڈ نکالی جنہوں نے یہی لباس پہنا ہوا ہے، جس کے بعد دونوں اداکاروں کے فینز ان کا موازنہ کرنے لگے۔

سب کا کہنا تھا کہ دونوں اداکاروں کا لباس تو ایک ہے لیکن انداز مختلف اور دونوں ہی اپنے انداز میں بے مثال ہیں۔

عائزہ خان کے چاہنے والوں نے اداکارہ کی تعریف بھی کی، کسی نے ’’ماشااللہ‘‘ کا کمنٹ کیا تو کسی نے ’’بیوٹی کوئن‘‘ کہا۔

 

یاد رہے کہ اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر کافی متحرک ہے وہ اپنے شوٹس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی ہیں، اسی لیے وہ پاکستان  میں سب سے زیادہ فولو کرنی والی اداکارہ بھی ہیں۔

عائزہ خان کے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام  پر فالورز 90 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔ اور وہ جلد ہی ایک کروڑفولورز تک پہنچنے والی ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں