شریعت سے متصادم نہ ہونیوالے معاہدوں اور قوانین کی پاسداری کرینگے، ملا ہیبت اللہ


کابل: طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے کہا ہے کہ حکومت اور روزمرہ زندگی میں شرعی قوانین کا اطلاق ہو گا۔

نئی افغان حکومت کا اعلان: محمداحسن اخوند سربراہ، ملا عبدالغنی برادر نائب

ہم نیوز کے مطابق طالبان کی فتح کے بعد سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کی جانب سے جاری کردہ پہلے بیان میں کہا گیا ہے کہ شریعت سے متصادم نہ ہونے والے تمام معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاہیبت اللہ نے واضح کیا کہ شریعت سے متصادم نہ ہونے والے تمام معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں گے۔

افغانستان: حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن اخوند کون ہیں؟

طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت فی الفور کام شروع کرے گی۔


متعلقہ خبریں